28 اگست 2014 - 16:46
یمن میں حکومت مخالف احتجاج میں شدت

یمن کے دارالحکومت صنعا میں حکومت مخالفین کا احتجاج شدّت اختیار کرگیا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق ذرائع کے مطابق یمن میں احتجاجات اور دھرنے کا سلسلہ ختم کرنے کے بارے میں اس ملک کے صدر منصور ہاردی کی اپیل کے باوجود حکومت مخالفین نے صنعا میں ایرپورٹ کے شمالی علاقے میں دھرنا دیتے ہوئے حکومت کی برطرفی اور معاشی صورت حال کو بہتر بنائے جانے کا مطالبہ کیا۔احتجاجی مظاہرین نے بعض وزارت خانوں کے قریب کیمپ بھی لگائے۔ دوسری جانب الحوثی گروہ کے رہنما عبدالملک الحوثی نے یمنی عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے مطالبات پورے ہونے تک احتجاج کا سلسلہ بدستور جاری رکھیں۔واضح رہے کہ یمن کے عوام اپنے ملک کی حکومت کو فاسد سمجھتے ہیں جو مظاہرین کے خلاف ظالمانہ پالیسی اختیار کئے ہوئے ہے۔

.......

/169